بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نےجعلی اکاؤنٹس کیسز میں نیو یارک اپارٹمنٹس پر نیب انکوائری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلی فیصلے کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی ہے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کو صحت کے مسائل کی وجہ سے کیس میں مستقل ضمانت دی جاتی ہے۔

اسلام آباد احتساب عدالت کے ایڈمسٹریٹیو جج محمد…

احتساب عدالت کا اپنے تفصیلی فیصلے میں کہنا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف نیو یارک پراپرٹی کیس انکوائری کے مرحلے میں ہے۔

تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ نیب کا کیس میں آصف زرداری کے خلاف شواہد اکٹھے کرنا ابھی باقی ہے۔

جاری کیے گئے تفصیلی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب ٹھوس شواہد پر سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کی درخواست دے سکتا ہے۔

احتساب عدالت کا اپنے تفصیلی فیصلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ نیب کو آصف زرداری کے خلاف اثاثوں کی شکایات 2018ء اور 2019ء میں موصول ہوئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.