بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد آفریدی نے آن فیلڈ بھارتی ٹیم کے رویے پر کیا کہا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ماننا ہے کہ ڈی آر ایس سسٹم میں سو فیصد درستگی کی کمی ہے، لیکن جو کچھ بھارتی ٹیم نے کیا اسے وہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

حال ہی میں شاہد آفریدی نے بھارت اور جنوبی افریقہ کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کرکٹرز کے آن فیلڈ آپے سے باہر ہونے پر اظہارِ خیال کیا۔

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے ویرات کوہلی کے آن فیلڈ رویے کو بچکانہ حرکت قرار دیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ میں کرکٹر کھیلتا ہے، اپیل کرتا ہے ، امپائر اس کا فیصلہ کرتا ہے، پھر تھرڈ امپائر کے پاس جایا جاتا ہے اور اسی کا فیصلہ سب کو ماننا پڑتا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ گراؤنڈ میں کھیلنے کے کچھ قوانین ہیں ، جو غلط ہے وہ غلط ہی رہے گا آپ کے رویے سے کچھ تبدیل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 2011 میں بھی سعید اجمل کی گیند پر سچن ٹندولکر آؤٹ تھا  ، اور جب ڈی آر ایس لیا گیا تو اس میں ناٹ آؤٹ دکھا دیا اور وہ بھی صرف ایک مرتبہ دکھایا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ’میں ٹیکنالوجی سے مطمئن نہیں ہوں۔‘

سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹرز کے آن فیلڈ رویے پر خوب تبصرے کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے اننگز کے 21ویں اوور میں فیلڈ ایمپائر نے جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر کو روی چندرا ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا۔

جنوبی افریقہ کے کپتان نے اس فیصلے پر ریویو لیا تو ریویو میں فیصلہ واپس ہوگیا کیونکہ گیند اسٹمپ کے اوپر سے گزررہی تھی۔

بھارتی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں ہی سیریز کے آفیشل براڈ کاسٹر پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.