بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور آج دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ملک کا دوسرا بڑا شہر لاہور آج دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اس فہرست میں بوسنیا ہرزیگوینیا کے دارالحکومت سراجیوو کا پہلا نمبر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور کی آلودہ فضاء میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 208 تک جا پہنچی ہے۔

بوسنیا ہرزیگوینیا کے دارالحکومت سراجیوو میں آلودگی 286 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی جبکہ بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا 188 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی پاکستانی شہروں کی آلودگی کے اعتبار سے جاری کردہ فہرست میں رائے ونڈ 289 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں فیصل آباد 210 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے، لاہور تیسرے جبکہ 177 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ بہاولپور چوتھے نمبر پر ہے۔

آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ملک کا دوسرا بڑا شہر لاہور آج تیسرے نمبر پر ہے۔

ملک کا سب سے بڑاشہر کراچی اس فہرست میں 152 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.