بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مجھے تنازع کھڑا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں: ویرات کوہلی

بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنے اور ساتھی کھلاڑیوں کے آن فیلڈ رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں تنازع کھڑا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں اور گراؤنڈ کے باہر موجود لوگ صحیح تفصیلات نہیں جانتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے بعد کی پریزنٹیشن تقریب کے دوران کہا کہ ’میرے پاس اس پر کوئی تبصرہ نہیں ہے، ہم سمجھ گئے کہ میدان میں کیا ہوا اور باہر کے لوگوں کو قطعی طور پر نہیں معلوم کہ میدان میں کیا ہوتا ہے۔‘

ویرات کوہلی نے کہا کہ ’اگر ہم چارج کر لیتے اور وہاں تین وکٹیں لیتے تو میچ ہمارے نام ہوتا۔‘

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ٹیم اس واقعے سے آگے بڑھ گئی ہے اور اب ہمارا اس معاملے کو مزید گھسیٹنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاؤن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ڈین ایلگر ڈی آر ایس پر ایل بی ڈبلیو قرار پانے سے بچ گئے مگر بھارتی ٹیم کو یہ بات نہ بھائی اور اس کے مختلف پلیئرز اسٹمپ مائیک پر براڈ کاسٹرز پر تنقید کرتے رہے۔

کوہلی نے مزید کہا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ ہم نے ٹیسٹ میچ کے دوران مخالف ٹیم پر کافی دباؤ نہیں ڈالا تھا اور اسی وجہ سے کھیل ہار گئے۔‘

بھارتی کپتان نے اپنے آن فیلڈ رویے کے حوالے سے کہا کہ ’مجھے اس کا تنازع کھڑا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، وہ صرف ایک لمحہ تھا جو گزر گیا اور ہم اس سے آگے بڑھ گئے ہیں۔‘

واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقا کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ممکنہ شکست سے بھارتی کرکٹرز آن فیلڈ آپے سے باہر ہوگئے تھے۔

بھارتی ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے تو بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں نے اپنا غصہ ڈی آر ایس پر نکال دیا تھا۔

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے ویرات کوہلی کے آن فیلڈ رویے کو بچکانہ حرکت قرار دیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اننگز کے 21ویں اوور میں فیلڈ ایمپائر نے جنوبی افریقا کے کپتان ڈین ایلگر کو روی چندرا ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا تھا، جنوبی افریقا کے کپتان نے اس فیصلے پر ریویو لیا تو ریویو میں فیصلہ واپس ہوگیا کیونکہ گیند سٹیمپ کے اوپر سے گزررہی تھی۔

بھارتی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں ہی سیریز کے آفیشل براڈ کاسٹر پر الزامات کی بوچھاڑ کردی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.