جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

زخمی اسپنر ابرار احمد کے متبادل کھلاڑی کے نام پر مشاورت شروع ہوگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے اسپنر ابرار احمد کے متبادل کیلئے مشاورت شروع کردی ہے، اس حوالے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

پاکستان کے مسٹری اسپینر ابرار احمد پیر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے، ایم آر آئی اسکین ہوگیا ہے، جس کی رپورٹس کی روشنی میں فیصلہ ہوگا۔

کراچی کے مختلف میدانوں پر جاری نیشنل ٹی 20 کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پشاور، لاہور وائٹس اور ایبٹ آباد کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

25 سالہ اسپنر ابرار احمد کے دائیں پیر میں تکلیف ہوئی ہے اور وہ کینبرا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف جاری میچ کے تیسرے دن 8 اوورز کروانے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق میڈیکل پینل کی جانب سے ایم آر آئی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے متبادل کےلیے رابطہ ہوا ہے، جس کےلیے ساجد خان اور زاہد محمود کے نام زیر غور ہیں لیکن فیصلہ ابرار کی رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.