کرکٹر زاہد محمود کے زمبابوے روانہ نہ ہونے کی دلچسپ وجوہات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق کرکٹر زاہد محمود کے کل صبح زمبابوے نہ جانے کی وجہ اُن کی طبیعت کی خرابی ہے۔
زاہد محمود نے اس حوالے سے کہا کہ وہ اکیلے سفر نہیں کرسکتے، مجھے گھبراہٹ ہو رہی ہے، میں نے کبھی اکیلے انٹرنیشنل سفر نہیں کیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق زاہد محمود کی طبیعت ٹھیک ہے، وہ کل میچ بھی کھیلیں گے۔
زاہد محمود کو زمبابوے کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، انہوں نے کل صبح ہرارے کے لیے روانہ ہونا تھا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق زاہد محمود ٹیسٹ اسکواڈ میں پہلے ہی سے شامل تھے اب وہ ٹیسٹ ٹیم کے ہمراہ 21 اپریل کو زمبابوے جائیں گے۔
Comments are closed.