پاکستان کی ریٹنگ کم ہونے پر 2 ارب ڈالر کے سکوک بانڈ کا اجراء روک دیا گیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں نہ ہونے کے باعث بھی سکوک بانڈ کے اجراء کا فیصلہ مؤخر کیا گیا۔
رواں مالی سال کے دوران 2 ارب ڈالر کے سکوک بانڈ جاری کیے جانے تھے۔
ذرائع کے مطابق مشکل معاشی صورتحال کے باعث بانڈز جاری کرنے کیلئے زیادہ منافع ادا کرنا پڑے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زر مبادلہ کم اور ادائیگیوں کا بوجھ بڑھنے کے باعث زیادہ شرح منافع نہیں دیا جاسکتا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ڈیفالٹ کے خطرات کے باعث عالمی مارکیٹ سے اچھا رسپانس نہیں ملے گا۔
Comments are closed.