بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ریاست ٹیکساس آئی ٹی کا نیا Hub بن رہا ہے: پاکستانی سفیر مسعود خان

امریکا میں متعین پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا کی بڑی کاروباری کمپنیاں ہیوسٹن ٹیکساس کی طرف ہجرت کر رہی ہیں اور ریاست ٹیکساس آئی ٹی کا نیا Hub بن رہا ہے، اس لیے پاکستان آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں سمیت دیگر اہم سیکٹرز میں مربوط باہمی رابطوں کے لیے کوشاں ہے جو کہ پاکستان میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔

‎ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن اور پاکستان قونصلیٹ ہیوسٹن سمیت گریٹر ہیوسٹن پارٹنر شپ کے اشتراک سے مقامی تاجروں اور مختلف ممالک کے چیمبرز آف کامرس کے ساتھ منعقدہ بزنس لنچ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم تعلیم کے شعبے میں بھی پاکستان اور امریکا کی جامعات کے درمیان الحاق اور اشتراک کے خواہشمند ہیں۔

‎ہیوسٹن کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے اس بزنس لنچ میں نظامت کے فرائض معروف اٹارنی عمر خواجہ نے سرانجام دیئے جبکہ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ نے تمام شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے سسٹر سٹی کی کارکردگی اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

‎بزنس لنچ میں کمرشل اتاشی شائستہ بنیاد نے پاکستان اور امریکا کے درمیان ہونے والی درآمدات اور برآمدات کا مختصر جائزہ پیش کیا جبکہ پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تعارف کراتے ہوئے سابق رکن ہیوسٹن سٹی کونسل مسرور جاوید خان نے ان کے سفارتی کیریئر پر روشنی ڈالی۔

‎بزنس لنچ سے قونصل جنرل ہیوسٹن ابرار ہاشمی، ڈائریکٹر ایشین پیسیفک ریجن Jensen Shen، ہیوسٹن پورٹ کی افسر Jessica Nguyen، نے بھی خطاب کیا۔

‎اس موقع پر میئر ہیوسٹن کی نمائندہ Nike luqman کی طرف سے پاکستانی سفیر کو خیر مقدمی لیٹر جبکہ سعید شیخ کی طرف سے خصوصی تعریفی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.