best place for discreet hookups married cancer man and hookups daty hookup hookup Hawleyville dknight magicbox ii bluetooth hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رانا ثنااللّٰہ کا عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو پر تبصرہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللّٰہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ کی لیک آڈیو پر تبصرہ کر دیا۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو سے سب واضح ہوگیا ہے، ان کے اعمال سامنے آرہے ہیں، سب کچھ عیاں ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے سابق وزیراعظم عمران خان پر ڈونلڈ ٹرمپ سے کشمیر سے متعلق معاہدہ کرنے کا الزام لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ لوٹ مار اور ملک کی تباہی کرنے والا پوری قوم کو چور کہہ رہا ہے، جس نے عمران خان کو صادق و امین قرار دیا وہ خود شکل چھپاتا پھر رہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ رات کے جلسے میں رونا رویا گیا، شکل بھی ویسی بنائی تھی، رات 8 ہزار کرسیاں لگائی گئیں اور خیبر پختونخوا سے لوگ آئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے 2 ہزار تک بندے تھے، سرکاری بندے لائے گئے، 2 محکمہ صحت کے ملازم اسلحہ والے پکڑے گئے۔

یہ سمجھتا ہے اس کے جھوٹ کو سچ مان لیا جائے گا، پوچھتا ہوں عمران خان کی سیاسی جدوجہد ہی کیا ہے؟

رانا ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ ابھی 50 کے قریب فرح گوگی اور گوگے برآمد ہوں گے، لانگ مارچ میں ناکامی کے بعد ان کی بلیک میلنگ ختم ہوچکی۔

انہوں نے کہا کہ اب جہلم اور اٹک پُل یہ کراس نہیں کرسکیں گے، ہم نے پورا انتظام کر رکھا ہے، اب آنسو گیس بھی فریش ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ میں ناکامی کے بعد ان کی بلیک میلنگ ختم ہو چکی ہے، عمران خان کہتے تھے حکومت چلنے نہیں دوں گا، اب راہِ راست پر آرہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی الیکشنز میں 15 سے 16 نشستیں جیتنے کا دعویٰ کر دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود پرویز الہٰی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا، کون سب سے بڑے ڈاکو کو وزیراعلیٰ بنوانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔

رانا ثنااللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے سبسڈی بڑھانے پر آئی ایم ایف نے ریڈ مارک کردیا تھا، مجبوری میں ملک کو بڑی تباہی سے بچانے کے لیے مشکلات سے گزرنے کا فیصلہ کیا۔

اس تقریب کے دوران لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مستحقین میں چیک تقسیم کیے گئے، وفاقی وزیر نے کہا کہ عید کے موقع پر ساڑھے 3 ارب کی ڈیتھ گرانٹ رقم محنت کشوں میں تقسیم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 64 کروڑ کی رقم اسکالر شپ میں تقسیم کی جا رہی ہے، 3 سے 4 سال تک مزدوروں کے حق کی رقم روکنا نااہلی کی انتہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.