بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: سندھ میں کاروباری اوقات کار پر پابندیوں کا حکمنامہ وقتی طور پر معطل

تاجروں اور شہریوں کے لیے خوشی کی خبر آگئی، سندھ میں کاروباری اوقات کار پر پابندیوں کا حکم نامہ وقتی طور پر معطل کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔

مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی چاند رات تک ختم کردی گئی ہے،اس فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا نوٹیفکیشن 11 جولائی کو ایک بار پھر نافذالعمل ہوگا۔

اس سے پہلے سندھ حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے رات 9 بجے کاروباری مراکز بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ روز پنجاب میں بھی چاند رات تک مارکیٹیں اور بازار رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی۔

پنجاب بھر میں اس فیصلے کا اطلاق اتوار 3 جولائی سے 9 جولائی تک ہوگا جس کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.