حماس کے آپریشن الاقصی فلڈ کے آغاز کے بعد حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے سجدہ شکر کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔
ویڈیو میں اسماعیل ہنیہ ٹی وی اسکرین پر حماس کے تازہ حملوں کی خبر دیکھتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان نئی جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملہ کر دیا۔
حماس کے حملے میں 22 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حماس کی القسام بریگیڈ نے اسرائیلی علاقوں میں ڈھائی ہزار سے زائد راکٹ داغے اور پیدل مزاحمت کار اسرائیلی سرحد عبور کر کے اسرائیلی علاقوں میں داخل ہو گئے۔
اسرائیلی اخبار ہاریٹز نے کہا ہے کہ حماس کے اچانک حملوں سے متعدد اسرائیلی ہلاک، سیکڑوں زخمی اور لاتعداد یرغمال بنائے گئے ہیں۔
حماس نے اپنی سہ طرفہ کارروائی کو’آپریشن الاقصی فلڈ‘ کا نام دیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو نے کہا ہے کہ اب اسرائیل حالت جنگ میں ہے اور یہ جنگ کوئی ایک آپریشن یا لڑائی کا کوئی ایک دور نہیں بلکہ مکمل جنگ ہوگی۔
نتن یاہو نے فوج کو اسرائیلی علاقوں سے حماس کے مزاحمت کاروں کو نکالنے کا بھی حکم دے دیا۔
Comments are closed.