بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر بابر اعوان کا دلچسپ تبصرہ

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی پارٹی چھوڑنے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل و رہنما بابر اعوان نے اپنے دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہی کہوں گا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ ڈیپوٹیشن پر آئے تھے۔

بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے اب کیبنٹ ڈویژن واپس رپورٹ کر رہے ہیں۔

‏سوات سے بھی پاکستان تحریکِ انصاف کی ایک وکٹ گر گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ موجودہ حکومت عمران خان کا ایک ووٹ بھی نہیں کاٹ سکتی۔

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، ہم چھپنے والوں میں سے نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد اہم رہنما حالیہ دنوں میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ان میں سے بعض رہنماؤں نے سیاست سے لاتعلقی و کنارہ کشی تک کا اعلان کر دیا ہے۔

گزشتہ روز سینئر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان کی جانب سے تحریکِ انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.