ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

سندھ کے 3 ڈویژنز میں گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

سندھ کے 3 ڈویژنز میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 30 مئی سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ  کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں امتحانات 30 مئی سے 2 شفٹوں میں لیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں بارہویں جماعت کے امتحانات شروع ہو چکے ہیں۔

 اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ 4 لاکھ 89 ہزار طالبعلم گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات میں حصہ لیں گے، تمام ڈویژنز میں 390 ویجیلنسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور 700 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ میٹرک کے امتحانات میں 3 ہزار 565 طلبہ نقل کرتے پکڑے گئے، دوران امتحان 2600 موبائل فونز ضبط کیے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ 800 سے زائد طلبہ کاپی بدلنے، کسی اور کی جگہ امتحان دیتے پکڑے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.