وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں آپ کے لیڈروں کی کرپشن کی بات ہو رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صبح سے رپورٹ پر شور ہے اور پٹواری خوشیاں منا رہے ہیں، رپورٹ انگلش میں ہے جب ترجمہ ہوگا تو پتہ چلے گا کہ آپ پھر پکڑے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹ نے اُن ہی کے لیڈران کا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا ہے، رپورٹ میں لگایا گیا ڈیٹا 2017 اور 2018 میں پبلش ہوچکا ہے۔
شہباز گل کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کی پبلش رپورٹ 2017 کا ڈیٹا اس میں استعمال کیا گیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ رپورٹ پبلش ہونے سے پہلے ڈیٹا حاصل کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انہی کرتوتوں کی وجہ سے لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا اور اسی کرپشن کی وجہ سے تو آپ عمران خان سے این آر او مانگ رہے ہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کسی صورت انہیں این آر او نہیں دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نواز شریف کے زمانے کی کرپشن کی انڈیکس ہیں، واضح اس لیے کررہا ہوں کہ خواہ مخواہ مٹھائی پر آپ کا خرچہ نا ہوجائے۔
Comments are closed.