وزیراعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاؤنٹ پر بھرپور اعتماد کرنے پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ دنیا کے97 ملکوں میں اب تک 87 ہزار 833 اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف 5 ماہ میں ان اکاؤنٹس کے ذریعے 50 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے گئے۔
انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 ہفتوں میں 24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر وطن بھجوائے گئے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل پاکستان پر بھرپور اعتماد کرنے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Comments are closed.