بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس کے شہر بیلگوروڈ میں دھماکا، 3 افراد ہلاک

یوکرین کی سرحد کے قریب واقع روسی شہر میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی شہر بیلگوروڈ میں دھماکے سے متعدد عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک رہائشی عمارت میں آگ بھی لگ گئی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یوکرینی فوج نے روس پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ جزیرہ اسنیک پر روس فاسفورس بموں کا استعمال کر رہا ہے۔

یوکرینی فوج نے روس پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جزیرہ اسنیک پر روس فاسفورس بموں کا استعمال کررہا ہے

یوکرینی فوج نے یہ بھی کہا تھا کہ روسی فضائیہ کی جانب سے 2 بار جزیرہ اسنیک پر فاسفورس بم پھینکے گئے۔

عالمی قانون کے تحت گنجان آبادی والے علاقے میں فاسفورس بموں کے استعمال پر پابندی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.