بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی کر دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے  بجلی مزید مہنگی کرتے ہوئے فی یونٹ قیمت میں 9 روپے 52 پیسے کا اضافہ کردیا۔

نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کراچی کے لیے بجلی مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اضافی وصولی جولائی اور اگست کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی، جولائی کے بلوں میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ وصول کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اگست کے بلوں میں 6 روپے 89 پیسے فی یونٹ وصولی ہو گی۔ کےالیکٹرک نے 11روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف جولائی اور اگست کے بلوں پر ہو گا جبکہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.