بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں تیز بارش، گرین لائن بس سروس عارضی طور پر معطل

کراچی میں مسلسل تیز بارش کے باعث گرین لائن بس سروس کا آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِقائد میں رات 11 بجے تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

ترجمان گرین لائن بس سروس کا کہنا ہے کہ گرین لائن کوریڈور کلیئر ہونے پر سروس دوبارہ بحال کی جائے گی۔ 

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی سینٹرل اور اطراف میں مسلسل تیز بارش کی وجہ سے گرین لائن ٹریک بھی زیر آب ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے مسافر بھی اسٹیشن تک نہیں پہنچ پا رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.