بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس کی یورپ کو کورونا وائرس ویکسین کی پیشکش

روس نے عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین کی کمی کے شکار یورپ کو اپنی بنائی ہوئی اسپتنک وی (Sputnik V) ویکسین فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

یاد رہے کہ یورپ کا ویکسین فراہمی کیلئے آسٹرا زینیکا کمپنی سے معاہدہ اس وقت تنازعے کا شکار ہے، اس پس منظر میں روس نے یورپین یونین کو پیشکش کی ہے کہ وہ ویکسین کی اس کمی کو پورا کرنے کیلئے اس سال کی دوسری سہ ماہی میں اپنی بنائی ہوئی ویکسین کی 100 ملین خوراکیں فراہم کر سکتا ہے۔

ویکسین کی یہ تعداد دو خوراکیں فی شخص کے حساب سے 50 ملین افراد کیلئے کافی ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی ویکسین کا استعمال کیونکہ یورپین میڈیسن ایجنسی کی اجازت سے مشروط ہے، جو اس وقت اس ویکسین کا تجزیہ کر رہی ہے۔

روس کی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسپتنک وی ویکسین کو ہنگری سمیت 15 ملکوں میں استعمال کی منظوری حاصل ہو چکی ہے، اور روس میں ڈیڑھ ملین افراد کو اس کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.