بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس کی شدید بمباری، فرانس کا یوکرین سے فوجی امداد بڑھانے کا وعدہ

روس کی جانب سے پیر کے روز یوکرین میں اہداف پر شدید بمباری پر یورپ بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، فرانس نے یوکرین سے فوجی امداد بڑھانے کا وعدہ کرلیا۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے یوکرینی ہم منصب وولودومیر زیلنیسکی کو فون کرکے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور مزید فوجی امداد بھجوانے کی یقین دہانی کروائی۔ 

روس یوکرین جنگ میں پیر کو ہونے والا حملہ بہت شدید تھا جس کے تناظر میں فرانسیسی رہنما ایمانوئل میکرون نے اپنے یوکرینی ہم منصب وولودومیر زیلنیسکی سے رابطہ کیا۔

فرانسیسی ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق میکرون نے زیلینسکی کو فوجی امداد میں اضافے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پیر کو اپنے یوکرینی ہم منصب وولودومیر زیلنیسکی کے ساتھ ایک کال کے دوران یوکرین پر روسی میزائل حملوں پر اپنی ’انتہائی تشویش‘ کا اظہار کیا۔

میکرون کے دفتر سے جاری اس بیان بیان میں کہا گیا کہ ’صدر نے اُن حملوں کے بارے میں اپنی انتہائی تشویش کا اظہار کیا، جس کی وجہ سے شہری متاثر ہوئے۔‘

اس میں مزید کہا گیا کہ ’صدر میکرون نے صدر زیلنیسکی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور فرانس کے یوکرین کے لیے اپنی حمایت بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔‘

دوسری جانب کریملن نے یوکرین کے دیگر شہروں پر بڑے میزائل حملوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.