بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

روس کا یوکرین سے ہونے والے انتہائی سنگین حملے کو پسپا کرنے کا دعویٰ

روس نے یوکرین سے ہونے والے انتہائی سنگین حملے کو پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روس نے کہا ہے کہ یوکرینی سرحد کے قریب بیلگوروڈ میں 70 سے زائد حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترجمان کریملن نے حملے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور روس کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے روس کی طرف کسی جانی نقصان کا ذکر نہیں کیا۔

دوسری جانب یوکرین کے نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ روسی علاقے بیلگوروڈ میں حملہ کریملن مخالفین نے کیا، حملہ آور پیوٹن کی پالیسیوں سے ناخوش اور روس مخالف تھے۔

یوکرینی نائب وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ روسی رضاکار کارپس اور فریڈم آف رشیا لیجن جیسے گروپس بیلگوروڈ حملے کے پیچھے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.