بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روزانہ6 لیٹر دودھ پینے والے9جڑواں بچوں کی ماں پریشان

مالی میں بیک وقت 9 بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا کہنا ہے کہ شروع میں تو وہ بچوں کی پرورش کےحوالے سے پرجوش تھیں لیکن اب تھک گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 بچوں کو بیک وقت جنم دینے والی مالی سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ خاتون نے بچوں کی پرورش کے حوالے سے دچسپ باتیں بتائیں۔

مالی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

26 سالہ خاتون نے کہا کہ بچوں کیلئے 100 نیپیز اور 6 لیٹر دودھ ایک روز میں ہی استعمال ہوجاتا ہے۔

جنوبی افریقا میں10 بچوں کی بیک وقت پیدائش کا ڈرامہ…

خاتون نے کہا کہ ان پریشانیوں کے باوجود وہ مزید بچوں کی خواہش رکھتی ہیں۔

جنوبی افریقا میں10 بچوں کی بیک وقت پیدائش کا ڈرامہ…

9 جڑواں بچوں کے والد نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے اکلوتے تھے لیکن قدرت نے انہیں 9 بچے بیک وقت عطا کیے۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں مالی کی 26 سال کی خاتون کے ہاں 9  بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

مالی کی وزیر صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ماں اور  تمام 9 بچےصحت مند ہیں، خاتون کی5 بچیوں اور4 بچوں کی پیدائش مراکش کےاسپتال میں ہوئی۔

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ…

پیدائش سےقبل الٹراساونڈ میں 7 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.