مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا معاشی سال سے متعلق کہنا ہے کہ رواں مالی سال ستمبر میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 16فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عبدالرزاق داؤد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ستمبر2021ء میں 236 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی، ستمبر 2020ء میں کل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 203 ملین ڈالر کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت توقع رکھتی ہے کہ آنے والے مہینوں میں مزید سرمایہ کاری آئے گی۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کی وجہ سے ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
Comments are closed.