رمضان میں اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کی روایت برقرار ہے، لوگ سبزی، پھل اور گوشت کی قیمتوں پر حیران پریشان ہیں۔
اسلام آباد میں ایک کلو مرغی کا گوشت 365 سے 415 روپے اور کوئٹہ میں 440 روپے کلو ہوگیا۔
وفاقی دارالحکومت میں گرمی میں راحت دینے والا لیموں 500 روپے کلو ، خربوزہ ایک سو بیس روپے کلو ، تربوز 60 روپے اور سیب دو سو روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔
ادھر کوئٹہ کے بیشتر یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور آٹا غائب ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے.
عوام نے انتظامیہ سے زبانی نہیں عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed.