رمضان سے پہلے آخری اتوار کو مہنگائی نے بازاروں کا رخ کرنے والے شہریوں کے ہوش اڑا دیے۔
ملک کے مختلف شہروں میں کھانے پینے کی اشیاء اور کچن آئٹمز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
شہریوں کی شکایت ہے کہ حکومت نے جس چیز پر 10 روپے بڑھائے منافع خور اس چیز پر 20 اور30 روپے اضافی وصول کر رہے ہیں۔
مہنگائی کے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ کہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجود نہیں۔
شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو مزید پریشان کرنے والے منافع خوروں کو کنٹرول کیا جائے۔
Comments are closed.