بدھ 29؍شعبان المعظم 1444ھ22؍مارچ 2023ء

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

رمضان المبارک 1444ھ کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

پشاور میں جاری اس اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔

اجلاس میں مرکزی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان بھی شریک ہیں۔

محکمہ فلکیات، موسمیات اور محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی نے اعلان کیا کہ سندھ میں بھی کہیں سے بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ 

سربراہ زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور نے اعلان کیا کہ پنجاب میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ 

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کے امکانات ہیں تاہم موسم ابر آلود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 7 بجکر 28 منٹ تک چاند نظر آنے کے امکانات ہیں جبکہ بلوچستان کے علاقے نوکنڈی اور جیوانی میں 7 بجکر 55 منٹ تک چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.