بدھ 29؍شعبان المعظم 1444ھ22؍مارچ 2023ء

مہاتما گاندھی کی پوتی اوشا گوکانی ممبئی میں چل بسیں

مہاتما گاندھی کی پوتی اوشا گوکانی گزشتہ روز ممبئی میں چل بسیں، ان کی عمر 89 برس تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اوشا گوکانی پچھلے 5 سال سے علیل تھیں جبکہ 2 برس سے بستر پر تھیں۔

اوشا گاندھی سمارک نِدھی کی سابق چیئرپرسن تھیں، یہ تنظیم عوامی فلاح کے کام کرتی ہے۔

گاندھی سمارک نِدھی مانی بھون میں واقع ہے، گاندھی نے 1917 سے 1934 تک مانی بھون میں کافی عرصے قیام کیا تھا۔

اوشا کا بچپن واردھا سیوگرام آشرم میں گزرا جس کے بانی مہاتما گاندھی تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.