اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

رمضان المبارک سے قبل ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور میں رمضان المبارک سے قبل ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

لاہور میں پیاز 150 روپے، بھنڈی 240 ، کریلے160 روپےکلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

ٹینڈے 80روپے، لوکی بھی 80روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ مٹر 70روپے، آلو 45 سے 50روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

پھلوں کی قیمت دیکھی جائے تو مارکیٹ میں سیب 290 روپے کلو، اسٹرابیری 260 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

خربوزہ 165 روپے کلو اور کیلا 250 روپے درجن فروخت ہونے لگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.