رحیم یار خان کے علاقے شیدانی شریف میں 5 افراد نے نوجوان پر تشدد کر کے اس کی ناک کاٹ دی۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں شیخ زاید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان نے 5 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر 4 کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.