صوبۂ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان اور صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں اسلامیہ یونیورسٹی کی بس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ادھر خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے مامد گٹ کے قریب تیز رفتار کار بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں 30 سالہ فاروق عمر، 25 سالہ مقصود عمر اور 2 خواتین شامل ہیں۔
حادثے کے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار باجوڑ منتقل کر دیا۔
Comments are closed.