راولپنڈی میں گزشتہ 2 ماہ میں خواتین سے ڈکیتی، ہراسانی کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ وارث خان کے علاقے میں خاتون سے ڈکیتی کے دوران بدسلوکی کی گئی۔ تشدد، ڈکیتی کے واقعے میں ملوث دونوں ملزمان گرفتار کیے گئے تھے۔
خاتون کے ساتھ ڈکیتی اور ہرسانی کا دوسرا واقعہ 9 جولائی کو صادق آباد میں پیش آیا، ڈاکو نے بزرگ خاتون کی بالیاں نوچ لیں، ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آر اے بازار میں 18 اگست کو خاتون سے پرس چھیننے کا واقعہ پیش آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی کے علاقے تھانہ وارث کے علاقے محلہ حکم داد میں برقعہ پوش خاتون اپنے گھر سے والدہ کے گھر جا رہی تھی کہ گلی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے خاتون کو اکیلے پاکر گھیر لیا۔
ڈاکوؤں نے خاتون کو پہلے دبوچا پھر اس کے پرس سے طلائی زیورات، موبائل فون اور نقدی نکال لی، خاتون کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، ہراساں کیا اور ٹھڈے مار کر نیچے گرا دیا تھا۔
ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کے ساتھ ڈاکوؤں کی دست درازی اور ڈکیتی کے مناظر واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔
تھانہ وارث خان پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی تھی۔
Comments are closed.