بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راولپنڈی: روات ٹی چوک کے راستے کھول دیے گئے

راولپنڈی کی روات ٹی چوک پر اسلام آباد ایکسپریس وے کو کھول دیا گیا، ٹی چوک روات سے راولپنڈی جانے والے راستوں کو بھی کھول دیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے رش اور شہریوں کی آسانی کے لیے ٹی چوک روات کے راستے کھول دیے گئے، ریڈ زون اور ڈی چوک کے راستے بھی محدود پیمانے پر کھول دیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ شہریوں کو آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، احتجاجی مظاہرے میں آنے والوں سے اسلام آباد میں داخل ہونے سے پہلے مذاکرات ہوں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی اسلام آباد اور انتظامیہ موقع پر موجود ہوں گے، شہریوں کی سہولت کی خاطر ٹریفک اور سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی روات ٹی چوک پر اسلام آباد ایکسپریس وے کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی آنے والے راستے راولپنڈی انتظامیہ نے بند نہیں کئے تھے۔

اس حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ایوب چوک، ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند کیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.