بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بسمہ معروف ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پُرعزم

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ایشیا کپ کے لیے بنگلا دیش روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ ٹیم نے ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں ویمن ٹیم اچھے نتائج دے گی، ایونٹ سے اگلے برس ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بھی اچھی تیاری کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ اے سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں حصہ لینے کے لیے قومی ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں براستہ دبئی بنگلا دیش روانہ ہوئی۔

اے سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ یکم اکتوبر سے سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.