بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسیم شاہ اچانک بیمار، اسپتال منتقل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی طبعیت ناساز، سینے میں انفیکشن اور تیز بخار کے سبب اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کا ڈینگی ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔

کراچی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹی…

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کی سبب نسیم شاہ کے آج کا میچ کھیلنے کے امکان بھی ختم ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر تاحال ان کی طبیعت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل آج شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل کراچی میں ہونے والے چار میچوں کے بعد سیریز دو دو سے برابر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.