بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رانا ثناء کے وارنٹ کے باوجود اینٹی کرپشن کو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود اینٹی کرپشن پنجاب کو کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ویجیلینس پنجاب سید انور شاہ نے راولپنڈی کچہری میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے رانا ثناء کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں کی۔ آمد اور روانگی روزنامچے میں درج نہیں کی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو گرفتار کرنے کے لیے آنے والی اینٹی کرپشن کی ٹیم تھانہ سیکرٹریٹ سے واپس روانہ ہو گئی۔

انور شاہ نے کہا کہ وارنٹ کی تعمیل ہوتی تو ہم اسپیکر کے پاس جاتے، گرفتاری کی اجازت لینی ہے تو لیتے، تھانے کی انٹری کے بغیر رانا ثناء کو حراست میں لینا اغوا کا کیس بن جاتا ہے، ہم قانون کے مطابق چل رہے ہیں، روزنامچے کی کاپی ملے تو آگے جائیں۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ویجیلینس پنجاب نے کہا کہ ایف آئی آر میں بھی فیصل آباد کا پتہ ہے، ہم نے عدالت کو بتا دیا ہے رانا ثناء اللّٰہ اسلام آباد میں مقیم ہیں، ہمارے اوپر کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ نہیں، رانا ثناء اللّٰہ پر مقدمہ درج ہے وہ اپنا بیان دے دیں۔

 انور شاہ نے کہا کہ رانا ثناء پر الزام ہے وہ خود کو کلیئر کریں، بےگناہ ہیں تو گرفتار نہیں کریں گے، 2019ء سے مقدمہ درج ہے، رانا ثناء اینٹی کرپشن میں پیش نہیں ہو رہے، اسلام آباد پولیس کو سارا ریکارڈ دیا ہے، یہی عدالت میں ہے اب کس کو دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.