اسلام آباد پولیس نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری کیلئے آنے والی اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم کو واپس بھجوا دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹ گرفتاری پر ایڈریس فیصل آباد کا ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ تھانا کوہسارکی حدود میں نہیں رہتے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹس اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے رانا ثناء کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے ہیں۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔
Comments are closed.