وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو گرفتار کرنے کے لیے آنے والی اینٹی کرپشن کی ٹیم تھانہ سیکرٹریٹ سے واپس روانہ ہو گئی۔
اسلام آباد میں پنجاب اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر سید انور علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسٹاف کو تھانے سے باہر نکال دیا گیا اور ناروا سلوک اپنایا گیا، اب کورٹ کو آج کی کارروائی سے متعلق آگاہ کریں گے۔
سید انور علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس کے مطابق اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی عدالت نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا دوبارہ حکم دیا۔
راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی عدالت نے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام کی توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کر دی تھی۔
ماڈل ٹرائل کورٹ کے جج غلام اکبر نے رانا ثناء اللّٰہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔
Comments are closed.