بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سحر طاری کردینے والی چاند کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

فلکیاتی فوٹوگرافر نے صرف 8 انچ کی ٹیلی اسکوپ سے چاند کی دلکش اور واضح تصاویر لے کر سب کو حیران کردیا۔ 

ایرانی نژاد امریکی دریا کاوا مرزا نے چاند کی کُل 360 تصاویر لیں پھر انہیں ملا کر ایک تصویر تشکیل دی جس میں چاند پر پڑنے والی سورج کی روشنی چاند پر موجود لاتعداد گڑھوں اور مختلف نشانات کو واضح کر رہی ہیں۔

تصویر میں یہ بھی نمایاں ہو رہا ہے کہ زمین سے سُرمائی اور سفید نظر آنے والا چاند درحقیقت صرف دو رنگوں پر مشتمل نہیں بلکہ نیلے اور سرخ سمیت دیگر مختلف ہلکے رنگ بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔

مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین بھی کمنٹس میں تبصرے کرتے ہوئے اپنی حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں اور چاند کی خوبصورتی کے معترف دکھائی دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.