بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت نے وزارت صحت کو بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت دے دی

حکومتِ پاکستان نے وزارت صحت کو بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت دے دی۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 62 لاکھ مچھر دانیاں خریدنے کے لیے مالی وسائل عالمی ادارہ گلوبل فنڈ فراہم کرے گا۔

حکام نے کہا کہ گلوبل فنڈ کے مالی وسائل سے عالمی ادارہ صحت پاکستان کے لیے مچھر دانیاں خرید رہا ہے۔

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 62 لاکھ مچھر دانیاں نومبر کے وسط تک پاکستان آ جائیں گی، کوشش کریں گے مچھر دانیاں جلد از جلد براستہ روڈ واہگہ بارڈر پاکستان آ جائیں۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے 32 سیلاب زدہ اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا دی ہے۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملیریا میں مبتلا بچوں کے علاج میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں، اس وقت سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا سب سے بڑا پبلک ہیلتھ ایشو بن کر سامنے آ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.