ہفتہ 28؍جمادی الثانی 1444ھ21؍جنوری 2023ء

رازداری سے غرباء کی دوائیوں کا بل ادا کرنے والا امریکی شہری چل بسا

امریکی ریاست الاباما میں فرشتہ صفت انسان ہوڈی چلڈریس انتقال کرگئے، وہ نہایت رازداری کے ساتھ 10 سال تک غریب مریضوں کی ادویات کے بل ادا کرتے رہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چلڈریس دولت مند نہیں تھے، وہ ایک ریٹائرڈ کسان تھے اور اپنی جمع پونجی پر گزارا کرتے تھے۔

شہر جیرالڈین میں انہوں نے ایک میڈیکل اسٹور پر معلوم کیا کہ کیا یہاں ایسی فیملیز ہیں جو اپنی ادویات کے بل کی ادائیگی نا کرسکتی ہوں؟

میڈیکل اسٹور پر کام کرنے والی فارماسسٹ نے بتایا کہ میں نے اس سوال کا جواب ہاں میں دیا، یوں چلڈریس نے 100 ڈالر کا نوٹ نکال کر مجھے تھما دیا۔

میڈیکل اسٹور کے مالک بروک واکر نے بتایا کہ چلڈریس نے انہیں خصوصی ہدایات دیں کہ اس رقم کو کیسے استعمال کرنا ہے۔

انہوں نے سختی سے منع کیا کہ کسی کو نہیں بتانا پیسے کہاں سے آئے، اگر پوچھیں تو کہہ دینا خدا کی رحمت ہے۔

چلڈریس 10 سال تک ماہانہ 100 ڈالر غریب مریضوں کی ادویات کا انتظام کرنے کیلئے دیتے رہے۔

2023 کے آغاز پر ان کا انتقال ہوگیا، میڈیکل اسٹور کی طرف سے بتایا گیا کہ حساب لگایا جائے تو چلڈریس نے ہزاروں ڈالر غریب مریضوں کی مدد کیلئے ادا کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.