آج 58 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہونے والے بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کی زندگی سے ان کے دیرینہ دوست نے پردہ اٹھا دیا۔
راجو شری واستو کے دوست اشوک مشرا کا کہنا ہے کہ راجو سے پہلی بار ملاقات 1992ء میں ہوئی، انہی کی وجہ سے میں نے پہلی مرتبہ 150 روپے بھی کمائے۔
اشوک مشرا نے اس حوالے سے کہا کہ ایک دن اچانک راجو شری واستو نے کال کر کے مجھے ریکارڈنگ کے لئے اسٹوڈیو بلایا اور کچھ لائنز پڑھنے کو دیں، اسی روز میں نے پہلی بار پیسے کمائے تھے۔ کامیڈین نے مجھے کھانا بھی دیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ راجو شری واستو کی وجہ سے ہی مجھے ممبئی میں پہلی بار کھانا اور رہائش ملی، میری قسمت اچھی تھی جو میں ایک بڑے آرٹسٹ کے ساتھ رہا۔
اشوک مشرا کا کہنا تھا کہ راجو شری واستو بہت ہی سادہ انسان تھے۔
Comments are closed.