اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

رائیونڈ کیلئے تین سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے رائیونڈ کیلئے 3 سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

لاہور کے پاجیاں چوک پر تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ طلبہ کو قرآن مجید کا ترجمہ اور ناظرہ پڑھانے کے فیصلے کا اجر عمران خان اور پی ٹی آئی کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے پہلے دور اقتدار میں رائیونڈ میں 30 ہزار نمازیوں کی گنجائش والی مسجد بنائی۔

ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے متعلقہ محکمے مارچ تک تکمیل کا ہدف پورا کریں۔

پرویز الہٰی نے بتایا کہ رائیونڈ میں پٹرولنگ پوسٹ اور ریسکیو 1122 مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رائیونڈ اجتماع پاکستان ہی نہیں شاید دنیا بھر میں سب سے بڑا تبلیغی اجتماع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.