ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بنچ 8 جنوری کو سماعت کرے گا۔
لارجر بنچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپریل 2011 میں صدارتی ریفرنس دائر کیا تھا۔
Comments are closed.