up personals i hate liars poems local matches dating site filipiono cupid best online dating houston cairns rub and tug seeking true love beauty asian

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دہشتگرد گروپوں کو معافی دینا ہزاروں قربانیوں کی توہین ہے: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروپوں کو معافی دینا ہزاروں قربانیوں کی توہین ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگرد گروپوں کو معافی کی یکطرفہ پیشکش کا فیصلہ دہشتگردی کا شکار مظلوموں کی توہین ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ مذہبی انتہا پسندوں کو خوش کرنے کی عمران خان کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کرے گی۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 20 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے دہشت گردی کو مذہب سے جوڑا جاتا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پُر امن افغانستان کا خواہاں ہے، اسے اپنے حال پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد جانیں قربان کیں، ہماری معیشت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نقصان پہنچا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.