ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے کہا ہے دھماکا خیز مواد سائیکل میں نصب تھا،کوئی ادارہ یا کوئی مخصوص گاڑی ٹارگٹ نہیں تھی۔
صدر میں دھماکے کی جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو گاڑی دھماکے کے وقت گزر رہی تھی اسی کو نقصان پہنچا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ دھماکے سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہیں، دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ سائیکل میں ڈیوائس نصب تھی، دھماکے میں ایک شخص شہید ہوا، جس کا نام عمر صدیق ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے کہا کہ واقعہ امن کو خراب کرنے کی ایک سازش ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Comments are closed.