کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی نے اپنے شوریٰ ارکان کے نام پیغام میں کہا ہے کہ مسجد رحمة اللعالمین کے سامنے دھرنا فی الفور ختم کردیا جائے۔
سعد رضوی نے پیغام دیا کہ کارکنان فوری طور پر اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔
سربراہ کالعدم ٹی ایل پی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شوریٰ ارکان اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ان کی ضد کی وجہ سے سیکڑوں کارکن اور ہزاروں عوام پچھلے 6 دنوں سے خوار ہو رہے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ 20 اپریل کو احتجاج کی کال بھی واپس لی جائے۔
Comments are closed.