دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی۔
واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 بیک پریشر کے باعث پھٹی، پائپ لائن پھٹنے سے سیکنڈ فیز اور K2 پمپ ہاؤس بند ہو گئے۔
واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ 72 انچ قطر کی پائپ لائن سے کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے، متاثرہ لائن کا مرمتی کام اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا۔
چیف انجینئر نے کہا کہ کراچی کو پانی کی فراہمی متبادل لائنوں سے جاری ہے۔
Comments are closed.