جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ میں رات بھر اسرائیلی حملوں سے مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے

غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی علاقوں پر شدید بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق، خان یونس، بوریج، جہر الدیک اور نصیرات میں رات بھر اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہید  ہوئے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کو انکلیو چھوڑنے کی ترغیب دینے کے لیے تیار ہیں۔ حماس نے اس بیان کی مذمت کی ہے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے الجزیرہ کو بتایا کہ اس کے عملے کو غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انکلیو میں داخل ہونے والی امداد شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔

7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 20,674 سے زیادہ افراد شہید اور 54,536 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل پر حماس کے حملے سے مرنے والوں کی نظر ثانی شدہ تعداد 1,139 ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم نے  ایک بار پھر غزہ جنگ طویل عرصے جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے جبکہ حماس نے عالمی فوجداری عدالت سے صیہونی جنگی جرائم کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد نے جنگ بندی کیلئے غزہ سے دستبردار ہونے کی مصر تجویز مسترد کردی۔

You might also like

Comments are closed.