جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

برطانیہ کون ہوتا ہے کہ فلسطینیوں کی تقدیر کا فیصلہ کرے، ترجمان حماس

Who is Britain

کراچی: حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا کہ برطانیہ کون ہوتا ہے کہ فلسطینیوں کی تقدیر کا فیصلہ کرے؟ فلسطین کے عوام کو ان کا حق دیا جائے۔

ترجمان حماس کا کہناتھاکہ دو ریاستی حل کا مقصد اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے، 7 اکتوبر سے اب تک 20 ہزار فلسطینیوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں، اسرائیل بھی دو ریاستی حل کو نہیں مانتا، اسرائیل کا فلسطین پر کوئی حق نہیں۔یہ باتیں انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکہیں۔

خالد قدومی کا کہنا تھا کہ دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہیں، اگر چور گھر میں آ جائے تو کیا ہم اس کو اپنے گھر کا حصہ دار بنائیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ محمد علی جناح نے بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کی مخالفت کی تھی، او آئی سی ناکام ہو چکی ہے۔ کیا مسلمان ممالک اسرائیل پر دباؤ نہیں ڈال سکتے کہ رفح گیٹ کو کھول دے؟ اس وقت 600 ٹرکوں کی ضرورت ہے صرف 100 ٹرکوں کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ترجمان حماس نے مزید کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کے اندرونی اختلافات ختم کر دیے ہیں، فلسطینی تنظیموں میں سیاسی اختلافات اپنی جگہ ہوتے ہیں مگر اسرائیل کے خلاف سب ایک ہیں۔ ہم آزادی کی جدوجہد کے لیے لڑ رہے ہیں، آزادی کی جدوجہد میں قربانی دینے میں اپنا مزہ ہوتا ہے، فلسطین میں 20 ہزار شہداء میں 10 ہزار سے زائد بچے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.