جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی، صدر کی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے صدر کی موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے کئی دکانیں جل گئیں۔ 

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 10 گاڑیوں کی مدد  سے  موبائل مال کی آگ پر قابو پایا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، آگ سے موبائل فون کی متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے سبب دکانوں میں موجود کروڑوں روپے کا مال جل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.